سیری اے میں بدترین شکست، نیمار جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

سیری اے میں بدترین شکست، نیمار جذبات پر قابو نہ رکھ سکے


برازیلین اسٹار نیمار جونیئر کیریئر کی بدترین شکست کے بعد آبدیدہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیری اے میں نیمار کے کلب سانتوس کو اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر واسو ڈی گاما کے ہاتھوں 0-6 کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے اختتام پر نیمار روتے ہوئے میدان سے باہر گئے، ان کے چہرے پر شدید مایوسی جھلک رہی تھی۔

اس عبرتناک شکست کے بعد سانتوس کے کوچ زاویئر کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

سانتوس کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 19 میچز میں صرف 21 پوائنٹس حاصل کر سکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر مسلسل نیچے کی جانب جا رہی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top