سہ فریقی کرکٹ سیریز کا افتتاح، پاکستان کا پہلا مقابلہ افغانستان سے ہو گا

سہ فریقی کرکٹ سیریز کا افتتاح، پاکستان کا پہلا مقابلہ افغانستان سے ہو گا


پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔ سہ فریقی سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی، جس میں تینوں کپتانوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا، افغانستان کے کپتان راشد خان اور یو اے ای کے کپتان محمد وسیم ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ میں نظر آئے۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور سابق کھلاڑیوں کے خیالات کا موجودہ ٹیم پر اثر نہیں پڑتا۔

افغان کپتان راشد خان نے بتایا کہ کئی ماہ سے ٹی 20 ٹورنامنٹس کھیلنے کا موقع نہیں ملا، مگر وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

سہ ملکی سیریز میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے سے 2، 2 میچز کھیلیں گی اور 7 ستمبر کو سیریز کا فائنل کھیلا جائے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top