سہ فریقی سیریز میں محمد نواز کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی، شائقین کی ایشیا کپ میں توقعات بڑھ گئیں

سہ فریقی سیریز میں محمد نواز کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی، شائقین کی ایشیا کپ میں توقعات بڑھ گئیں


محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی سہ فریقی سیریز میں سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اور اب ایشیا کپ میں بھی ان سے شائقین اور تجزیہ کاروں کی توقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان کی فارم اور پرفارمنس پاکستان کی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے، جبکہ مداح امید کر رہے ہیں کہ وہ ایشیا کپ میں بھی شاندار کھیل پیش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ، سابق کپتان بابر اعظم اور قومی خواتین کرکٹرز نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم مبارکباد دی ہے۔

محسن نقوی نے ہیٹ ٹرک اور جارحانہ بیٹنگ پر محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کی خصوصی طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا۔

کہ ان کی بولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے افغانستان کو ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ فائنل جیتنے پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان آغا اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، جیت سے مورال بلند ہوا ہے۔

محسن نقوی نے کہا امید ہے کہ ٹیم ایشیا کپ میں بھی ایسی ہی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔

ادھر مسلسل خراب بیٹنگ فارم کے باعث ٹیم سے ڈراپ ہونے والے سابق کپتان بابرا عظم نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ٹیم اور خاص طور پر محمد نواز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

ٹورنامنٹ جیتنے پر ویمنز کرکٹرز نے بھی پاکستان ٹیم کومبارک باد دی ہے۔

اسسٹنٹ فاسٹ بولنگ کوچ جنید خان نے کہا کہ ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنا ایشیا کپ کی تیاری تھی، ایشیا کپ میں بہت اعتماد ملے گا۔

شوال ذوالفقارنے کہا کہ افغانستان کے خلاف پاکستان ٹیم خصوصاً محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top