سلطان آف جوہر ہاکی کپ کا آغاز کل ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں ہو رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں اکیس سال تک کی عمر کے کھلاڑی شریک ہوں گے، پاکستان کی جونیئر ٹیم کل اپنا افتتاحی میچ میزبان ملائشیا کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان کی ہاکی ٹیم نے ہیڈ کوچ کامران اشرف کی نگرانی میں ہاکی اسٹیڈیم جوہر بارو میں بھرپور پریکٹس کی اور مختلف ڈرلز کے ذریعے کھیل میں نکھارلانے کی کوشش کی گئی۔ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف اتوار کو کھیلے گی، 14 اکتوبر بروز منگل روایتی حریف پاکستان اور بھارت ( pak vs india ) مدمقابل ہوں گے۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا تھا کہ میچ سے پہلے واحد پریکٹس سیشن میں چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایونٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے۔
حنان شاہد کا کہنا تھا کہ ملائشیا کی اچھی ٹیم ہے، میزبان ملک کے خلاف میچ جیت کر اپنے اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔