سلطان آف جوہر ہاکی کپ: برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا


سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے تیسرے مقام کے میچ میں پاکستان اور برطانیہ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں، جس میں برطانیہ نے پاکستان کو 3-2 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

میچ کے پہلے کوارٹر میں برطانیہ نے 2 گول کرکے برتری حاصل کر لی۔

پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد کے گول سے برتری واپس لینے کی کوشش کی، اور آخری کوارٹر میں سفیان خان کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر کیا۔

تاہم کھیل کے اختتام سے صرف 4 منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے ایک شاندار گول کر کے میچ 3-2 کر دیا اور اپنی ٹیم کو کانسی کے تمغے تک پہنچا دیا۔

برطانیہ کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اور یوں برطانیہ نے پاکستان کو شکست سے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم صرف ملائیشیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ،6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top