سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا


سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

منگل کو جدہ کے علینمہ اسٹیڈیم میں سعودی عرب اور عراق کا میچ بغیر کسی گول کےڈرا ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ یوں سعودی عرب ایشین کوالیفائرز کے گروپ بی میں پہلی پوزیشن براجمان ہوگیا اور ساتھ ہی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔

سعودی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا، جو انہوں نے میچ ڈرا ہونے کے بعد حاصل کر لیا۔ سعودی عرب نے لگاتار تیسری اور مجموعی طور پر ساتویں بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top