پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو پاکستان مینز ٹیم کا قائم مقام ریڈ بال (ٹیسٹ) ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق اظہر محمود موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے میں کام جاری رکھیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کے تجربے کا قومی کرکٹ ٹیم کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔
قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اظہر محمود طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اظہر محمود نے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔