رضوان نے بھارت سے شکست کا جواز پیش کر دیا

رضوان نے بھارت سے شکست کا جواز پیش کر دیا


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں شکست کا جواز پیش کر دیا۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے ٹاس جیتا لیکن فائدہ نہیں اٹھا سکے، سوچا تھا 280 کے قریب رنز بنائیں گے مگر ایسا نہین ہو سکا، سعود شکیل اور میری شراکت اچھی چل رہی تھی۔

کپتان نے کہا کہ ہم نے غلط شاٹ کھیل کر وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے 240 رنز تک محدود رہے، ہمیں اپنی فیلڈنگ میں کافی بہتری لانا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، آئندہ میچ میں غلطیوں کو نہ دہرانے کی کوشش ہوگی، گزشتہ میچ میں بھی کیچ ڈراپ کیے تھے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے میزبان پاکستان کو ایک بار پھر شکست سے دوچار کرتے ہوئے ایونٹ سے تقریباً آؤٹ کر دیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے باآسانی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو گھر کا راستہ دکھایا، بلیو شرٹس نے 4 وکٹو کے نقصان پر 242 رنز کا ٹارگٹ حاصل کیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top