رضوان اور شان مسعود کی کپتانی سے متعلق خبریں، پی سی بی کا وضاحتی بیان جاری

رضوان اور شان مسعود کی کپتانی سے متعلق خبریں، پی سی بی کا وضاحتی بیان جاری


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے حال ہی میں گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔ پی سی بی نے ون ڈے میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتانی سونپنے کی خبریں سختی سے مسترد کی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق تاحال نہ تو سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ایسا کوئی معاملہ زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے کانٹریکٹ کی کیٹیگری میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد قرار دی ہیں۔

خیال رہے کہ پہلے یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ پی سی بی ون ڈے کے لیے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو اے کیٹگری کا سینٹرل کنٹریکٹ دے کر کپتان بنانے پر غور کر رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی روانگی سے قبل پی سی بی کی تھنک ٹینک میں اس بارے میں ابتدائی مشاورت کی گئی تھی۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی تنزلی کے بعد بی کیٹیگری سے سب سے نچلی کیٹیگری ڈی میں آ گئے ہیں، جو اس جانب اشارہ ہے کہ انہیں کپتانی برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔

خبر میں کہا گیا تھا کہ سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ سلمان علی آغا کو طویل المعیاد بنیادوں پر کپتان بنانا چاہتی ہے۔

سعود شکیل کی پاکستان شاہینز کے لیے ریڈ بال کپتانی سے سلیکشن کمیٹی مطمئن ہے اور پھر ایشیا کپ کے بعد ایک روزہ اور ٹیسٹ کپتان کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top