دہلی ٹیسٹ: بھارت کے  خلاف ویسٹ انڈیز فالو آن کا شکار ہو گئی

دہلی ٹیسٹ: بھارت کے خلاف ویسٹ انڈیز فالو آن کا شکار ہو گئی


دہلی ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی اور 270 رنز کے بھاری خسارے کے ساتھ فالو آن کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی پہلی اننگز میں 518 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک اتھانازی 41، شائے ہوپ 36 اور ٹیگنارائن چندرپال 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کے اسپنرز نے شاندار کارکردگی دکھائی — کلدیپ یادیو نے 5، رویندرا جدیجا نے 3 جبکہ جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔

یشسوی جیسوال نے 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان شبمان گل 129 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top