جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی


جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ مہمان ٹیم ایمریٹس کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچی، جہاں انہیں ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی حصار میں پی سی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

پروٹیز ٹیسٹ اسکواڈ ائیڈن مارکرم کی قیادت میں لاہور پہنچی،سکواڈ میں کگیسو ربادہ، ویان ملڈر ، زبیر حمزہ ، ڈیوڈ بیڈنگھم، کاربن باسچ، سمیت دیگر کھلاڑی اور سپورٹنگ سٹاف شامل ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top