جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کپتانی کا فیصلہ ابھی تک زیر التوا

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کپتانی کا فیصلہ ابھی تک زیر التوا


پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیےابھی تک کپتان کا انتخاب نہیں کیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ شاہین آفریدی کو محمد رضوان کی جگہ ون ڈے کا  کپتان بنائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق  قومی ٹیم کی قیادت پر حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے چیئرمین محسن نقوی کو کپتانی کے معاملے پر خط ارسال کیا ہے۔

مائیک ہیسن نے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی،چیئرمین محسن نقوی نے معاملہ سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹیوں کو بھجوا دیا۔ دونوں کمیٹیوں کا اجلاس 20 اکتوبر کو متوقع ہے،ون ڈے ٹیم کے کپتان کا حتمی فیصلہ اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top