ہمارے جسم میں زنک کی کمی مختلف طریقوں سے ظاہر ہو سکتی ہے. جس کی اہم علامات مدافعتی نظام کی کمزوری، زخم کے بھرنے میں تاخیر، ناخنوں پر سفید نشان، بالوں کا گرنا، جلد کے مسائل، ذائقہ اور بو کا کم محسوس ہونا ہے۔
اسکے علاقہ بھوک کا کم لگنا، صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا،توجہ مرکوز کرنے میں مشکل اور یادداشت کے مسائل کے علاوہ زنک کی کمی تولیدی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے جس سے جنسی نشوونما میں تاخیر اور بانجھ پن جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
زنک سے بھرے کدو کے بیج خوراک میں شامل کرنے کے لیے بہترین ہیں. انھیں ناشتے میں سیریل کا دودھ کے ساتھ لے سکتے ہیں. گائے کا گوشت اور پولٹری زنک کے بہترین ذرائع ہیں جو جسم میں زنک کی بہترین سطح کو برقرار رکھنے میں معاون ہیں۔
پھلیاں، دال، اور چنے پودوں پر مبنی زنک فراہم کرتے ہیں، جو سبزی خور افراد کے لیے بہترین ہے۔
بادام اور کاجو میں بھی زنک پایا جاتا ہے. مٹھی بھر خشک میوہ جات کا روزانہ استعمال زنک کی کمی ہونے سے روکے گا۔
زنک کی مقدار کو بڑھانے اور متوازن غذا کو فروغ دینے کے لیے اناج جیسے گندم، کوئنو اور جئی کھانا عادت بنا لیں۔