ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع اے سی سی کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کا اسپرٹ آف کرکٹ کو نقصان پہنچانا کھیل کی روح کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، ٹورنامنٹ ڈسپلنری کمیٹی گزشتہ رات ہونے والے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو، کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کارروائی کے زمرے میں آ سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل ٹاس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہ ملایا۔
اس طرح میچ ختم ہونے کے بعد بھی بھارتی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کیا اور ڈریسنگ روم میں چلے گئے، کرکٹ میں یہ رویت ہے کہ میچ ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشل ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں۔