ورلڈ چیمپئنز لیگ میں بھارتی چیمپئنز نے سیمی فائنل کھیلنے سے انکارکردیا۔
جس کے بعد پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔زرائع کے مطابق فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا یا جنوبی افریقا کے ساتھ ہوگا،ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل 2اگست کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے بھارتی ٹیم نے پاکستان کیخلاف گروپ میچ بھی کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
گزشتہ روز بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کو شکست دے کر بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پہلی پوزیشن ہے، جنوبی افریقہ کی دوسری اور آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن ہے۔