بڑا میچ، بڑی خاموشی: قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ

بڑا میچ، بڑی خاموشی: قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ


پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج شیڈول پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بڑے میچ سے قبل کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے کیا گیا۔

قومی کرکٹرز اپنی معمول کی تیاری جاری رکھیں گے اور شام سات بجے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ہوگا۔ پریس کانفرنس شام چھ بجے شیڈول تھی تاہم اسے اچانک منسوخ کر دیا گیا۔ ٹیم انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس اہم میچ سے قبل کھلاڑیوں کی توجہ صرف اور صرف میدان میں کارکردگی پر مرکوز رکھنا ضروری ہے۔

 ایشیا کپ کےسپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے خصوصی حکمت عملی پر غور کیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top