بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شاداب خان باہر ہو گئے، وجہ کیا بنی؟

بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شاداب خان باہر ہو گئے، وجہ کیا بنی؟


بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز میں شیڈول تین میچز کے فارمیٹ پر تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق، یہ میچز ون ڈے ہوں گے یا ٹی ٹوئنٹی، اس کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد ممکنہ اسکواڈ کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کے کندھے میں درد کی شکایت ہے، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی سرجری بھی درکار ہو سکتی ہے۔

کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے تیار کیے گئے اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دی گئی ہے، تاکہ آئندہ چیلنجز کے لیے ایک متحرک اور متوازن ٹیم تیار کی جا سکے۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا، جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن 6 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔

قومی ٹیم سولہ جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی، جہاں بیس،بائیس اور چوبیس جولائی کو میچز شیڈول ہے، اس کے بعد ٹیم امریکہ روانہ ہوجائے گی۔ جہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچزشیڈول ہیں، اس کے بعد ون ڈے میچز امریکہ میں طے ہیں۔

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز بورڈ سے ون ڈے میچز ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top