بابراعظم اور رضوان ٹی ٹوئنٹی کے لیے فٹ نہیں، مکی آرتھر کا بیان

بابراعظم اور رضوان ٹی ٹوئنٹی کے لیے فٹ نہیں، مکی آرتھر کا بیان


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا ہے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ موجودہ حالات اور کھیل کے تقاضوں کے پیش نظر یہ دونوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کی ضروریات کو پورا نہیں کر پا رہے۔

اور ٹیم کو اس فارمیٹ میں بہتر کارکردگی کے لیے نئے آپشنز پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی بھی تجویز دی تاکہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے۔

نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں لیکن کرکٹ تبدیل ہو چکی ہے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کے موجودہ کوچ مائیک ہیسن کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ہیسن اور سلمان علی آغا اپنے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلنا چاہتےہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top