اے سی سی نے آج کے میچ کا پوسٹر سوشل میڈیا سے ہٹا دیا

اے سی سی نے آج کے میچ کا پوسٹر سوشل میڈیا سے ہٹا دیا


ایشیا کپ میں آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ہوگا یا نہیں، اس پر خدشات برقرار ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا شیڈول شدہ پوسٹر سوشل میڈیا سے ہٹا دیا۔

ابتدائی طور پر پوسٹر میں بتایا گیا تھا کہ آج دونوں ٹیموں کے درمیان ڈے اور نائٹ میچ شیڈول ہے اور میچ کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، تاہم کچھ دیر بعد پوسٹر سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا۔

دوسری جانب، متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان کشیدگی اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری کونہ ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا، پی سی بی نے آئی سی سی کو جوابی خط لکھ دیا۔

متنازع ایمپائر کے خلاف انکوائری کوڈرامہ قرار دیدیا، آئی سی سی نہ مانا تو پاکستان آج میچ نہیں کھیلے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top