اے بی ڈی ویلیئرز نے رافیل گرادیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اے بی ڈی ویلیئرز نے رافیل گرادیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


آئی سی سی کی سزا کے باوجود حارث رؤف کا ایکشن سوشل میڈیا پر دھوم مچا گیا، اور صارفین اے بی ڈی ویلیئرز کے حالیہ عمل کو بھی حارث کے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔

یو اے ای میں جاری ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کی بیٹنگ کے دوران باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرنے والے پاکستانی پیسر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی بےجا ہوٹنگ کے جواب میں ہاتھوں کے اشارے سے بھارت کے خلاف چار ماہ قبل پاکستان کی تاریخی فتح کی یاد تازہ کر دی تھی۔ اس موقع پر بھارتی شائقین حیران رہ گئے۔

اگرچہ آئی سی سی نے حارث رؤف پر اس کارروائی کے سبب جرمانہ عائد کیا، لیکن ان کا یہ ایکشن دنیا بھر میں مقبول ہوا اور کھیل کے میدان میں بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث بھی بنا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اے بی ڈی ویلیئرز بھی ہاتھوں کے اشارے سے طیارے اڑنے اور گرنے کا عمل دہراتے دکھائی دے رہے ہیں، جو حارث رؤف کے انداز کی یاد دلاتا ہے۔

اس سے قبل، فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ حارث رؤف کے انداز کی نقل کرتے ہوئے طیارے اڑانے اور گرنے کے اشارے دے رہے تھے, اس ویڈیو کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے 7 مئی کی رات پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کیا، جس میں درجنوں معصوم شہری، بشمول خواتین اور بچے، شہید ہو گئے تھے۔

پاکستان نے بزدل دشمن کا جواب بہادری سے صبح کی روشنی میں دیا اور پاک فوج نے 10 مئی کو فجر کے بعد آپریشن بنیان مرصوص کے نام سے ایسا آپریشن کیا کہ صرف چند گھنٹوں میں بھارت کے ایئر ڈیفنس کو تباہ کر کے رکھ دیا اور بھارت کو گھٹنے ٹیک کر جنگ بندی کی پیشکش کرنے پر مجبور کر دیا۔

اس معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کا غرور سمجھے جانے والے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی طیاروں کو گرایا جب کہ شاہینوں کا ایک بھی جہاز ان کے نشانے پر نہ آ سکا۔

تب سے چھ صفر بھارت کے لیے ایسا طعنہ بن گیا ہے کہ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ہر میدان میں اس کے لیے ذلت ورسوائی کا سبب بن رہا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top