ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کپتان کا انتظامیہ سے شکوہ

ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کپتان کا انتظامیہ سے شکوہ


ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ کے بعد بھارٹی ٹیم کےکپتان سوریا یادیو سے پورے ٹورنامنٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزیوں پر صحافیوں نے تابڑ توڑ سوالات کردیے۔

صحافیوں کے پے در پے سوالات کے جوابات دینے کے بجائے بھارتی کپتان اسے گول گرتے رہے، ایک صحافی نے ٹرافی سے متعلق سوال کیا کہ تو بھارتی کپتان بات گھماتے نظر آئے۔

کپتان سوریا کمار نے کہا کہ ٹرافی سے متعلق ہمیں کسی نے نہیں بولا بلکہ یہ فیصلہ ہم نے گراؤنڈ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کا بورڈ آیا واپس چلا گیا وہ بھی دیکھا۔

بھارتی کپتان سوریاکماریادیو نے پریس کانفرنس میں کہاکہ میں نے اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو نہ دی گئی ہو۔

انہوں نے شرمندہ ہونے کے بجائے شکوہ کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیاکپ میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ٹرافی نہیں دی گئی، ہم نے ایشیاکپ کی ٹرافی کو محسوس کرلیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان سے کھیل میں سیاست کو لانے۔

پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے اور پورے ٹورنامنٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ور زی سے متعلق پاکستانی صحافی نے سوال کیا تو بھارتی کپتان جواب دینے کے بجائے سوال ہی گول کرگئے۔

بھارتی میڈیا مینجر نے پریس کانفرنس کے دوران ایک پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے ہی منع کردیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top