ایشیا کپ میں شریک سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے

ایشیا کپ میں شریک سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے


ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے دبئی میں موجود سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلالاگے کو والد کے انتقال کی خبر افغانستان کے خلاف میچ ختم ہونے کے بعد ٹیم منیجر نے دی، جس پر ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دنیتھ ویلالاگے نے 4 اوورز میں 49 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

تاہم اپنے آخری اوور میں انہیں افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے مسلسل 5 چھکے لگا کر مشکل صورتحال سے دوچار کیا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے 11 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپرفور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top