ایشیا کپ: محسن نقوی کی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلے میں اضافہ

ایشیا کپ: محسن نقوی کی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلے میں اضافہ


ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے۔ آئی سی سی اکیڈمی کے اوول 2 میں پریکٹس سیشن کے دوران محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کے حوصلے بڑھائے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے بھی گفتگو کی۔

اس دوران کھلاڑی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے تھے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں شام ساڑھے سات بجے مدمقابل آئیں گی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top