ایشیا کپ: سپر فورکس ٹیم کا مقابلہ کس سے ہو گا؟ شیڈول سامنے آگیا

ایشیا کپ: سپر فورکس ٹیم کا مقابلہ کس سے ہو گا؟ شیڈول سامنے آگیا


متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 کے گروپ مرحلے کا آخری میچ دفاعی چیمپیئن بھارت اور عمان کے درمیان جمعہ کو ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ادھر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے یعنی سپر 4 کا مکمل شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، جو ہفتے سے دبئی میں شروع ہوگا۔

اب تک کھیلے گئے 11 میچز کے بعد بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش سپر 4 مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔

یہ مرحلہ ’راؤنڈ رابن‘ فارمیٹ کے تحت ہوگا، جہاں ہر ٹیم باقی تین ٹیموں کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی، اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔

پوائنٹس سسٹم حسب روایت وہی رہے گا: جیت پر 2 پوائنٹس، میچ بے نتیجہ ہونے کی صورت میں ایک ایک پوائنٹ جبکہ برابر پوائنٹس پر فیصلہ نیٹ رن ریٹ سے ہوگا۔

سپر 4 کا پہلا میچ 20 ستمبر کو دبئی میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا، جبکہ اگلے ہی روز 21 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان روایتی بڑا مقابلہ شیڈول ہے۔

پھر 23 ستمبر کو ابوظہبی میں پاکستان اور سری لنکا میدان میں اتریں گے دوسری جانب 24 ستمبر کو دبئی میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا، جبکہ 25 ستمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

سپر 4 مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو دبئی میں ہوگا جس میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top