انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا


انگلش کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کرکٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی، شاندار کارکردگی کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

جوروٹ ویسے تو اپنی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے حریف ٹیموں کے لیے مشکلات کھڑی کرتے ہیں اور انہوں نے بیٹنگ میں بے شمار ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

لیکن اب روٹ نے بیٹنگ کےعلاوہ فیلڈنگ میں بھی نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

جمعہ کو بھارت کے خلاف جاری لارڈز ٹیسٹ میں جو روٹ نے بھارتی بیٹر کرون نائر کا کیچ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر( نان وکٹ کیپر) کا اعزاز حاصل کیا۔

جو روٹ نے 266 ٹیسٹ اننگز میں 211 کیچز لے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے والے فیلڈر کا ریکارڈ سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کے پاس تھا جنہوں نے 301 اننگز میں 210 کیچز لیے تھے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نےجو روٹ کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 387 رنز بنائے۔

روٹ نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ روٹ کے ٹیسٹ کیریئر کی 37 ویں سنچری تھی۔

جواب میں بھارت نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں پر 145 رنز بنالیے ہیں۔

میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا یہ تیسرا ٹیسٹ ہے۔ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top