پاکستان اور افغانستان کےمیچ کے دوران افغان شائقین بغیرٹکٹ شارجہ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے اور مرکزی گیٹ کیساتھ شائقین کیلئے مختص دروازہ توڑ دیا۔
تین ملکی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں کھیلا گیا۔
پاکستان نے سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے ہرا دیا۔ سلمان آغا کی ففٹی کی بدولت پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور جواب میں افغانستان کی ٹیم 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغان کرکٹ شائقین بغیرٹکٹ کے داخل ہوئے۔ اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ کےساتھ شائقین کےلیےمخصوص دروازہ توڑدیاگیا۔
واضح رہے کہ شارجہ اسٹیڈیم انتظامیہ نے پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کیے تھے۔