ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے بھارتی خریف کو 2-4 سے شکست کر محمد آصف نے فائنل میں جگہ بنالی۔
بیسٹ آف سیون فارمیٹ پر مشتمل اس مقابلے میں محمد آصف نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کے مایہ ناز کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
محمد آصف نے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کے منن چندرا کو شکست دی ۔
دوسری جانب ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین اختر فائنل میں پہنچ گئے۔
محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 118-06، 00-84، 25-76، 92-11، 87-62، 72-41 رہا۔
محمد آصف نے پہلا فریم باآسانی جیتا جس کے بعد منن چندرا نے مسلسل 2 فریمز جیتے ۔
اسں کے بعد محمد آصف نے بھرپور کم بیک کیا اور ایک ساتھ 3 فریمز جیت کر نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔