آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز، پہلا مقابلہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہو گا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز، پہلا مقابلہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہو گا


آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز آج سے ہوگا، افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں۔

پاکستانی ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی، جبکہ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف مقابلے سے کرے گی۔

کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ کولمبو میں بھرپور ٹریننگ سیشنز کیے گئے ہیں اور وہ کھلاڑیوں کی توانائی اور عزم سے مطمئن ہیں۔

پاکستانی ویمن ٹیم میں کپتان فاطمہ ثنا کے علاوہ منیبہ علی، سدرہ امین، عالیہ ریاض، شوال ذوالفقار، صدف شمس، نتالیہ پرویز، ایمان فاطمہ ، ڈیانا بیگ، رامین شمیم، سدرہ نواز، عمیمہ سہیل، سیدہ عروب شاہ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top