آئی سی سی نے ٹیسٹ میچزمیں بڑی تبدیلی کردی، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

آئی سی سی نے ٹیسٹ میچزمیں بڑی تبدیلی کردی، برطانوی میڈیا کا دعویٰ


برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے4 روزہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ میچ کو 4 روز کا کرنے کا مقصد چھوٹے ممالک کو زیادہ ٹیسٹ میچز دینا ہے جس کے لیے آئی سی سی نے آمادگی کا اظہارکیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 29-2027 سائیکل میں ٹیسٹ میچ کو 4 کا روز کرنے کی تجویز ہے۔

آئی سی سی کو ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پرومو میں جے شاہ کی تشہیر پر تنقید کا سامنا

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ کھیلنے والے چھوٹے ممالک کے لیے ٹیسٹ میچ 4 روز کا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ بدستور 5 روزہ ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے۔

ٹیسٹ میچ کو 4 دن کا کرنےکی تجویز ورلڈٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کے موقع پر آئی اور آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے4 روزہ ٹیسٹ کے تجویز کی حمایت کی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top