آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی ون ڈے پلیئرز کے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے اور بھارت کے کپتان روہت شرما ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر چلے گئے ہیں اور ویرات کوہلی کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

بیٹرز رینکنگ میں آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پرآگئے ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی اور جوش ہیزل ووڈ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے، اس رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی بولنگ میں 2 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

آئی سی سی کی ون ڈے آل راؤ نڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top