آئی سی سی نے حارث رؤف اورسوریاکمار پرجرمانہ عائد کردیا

آئی سی سی نے حارث رؤف اورسوریاکمار پرجرمانہ عائد کردیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی حالیہ پیشی کا فیصلہ سنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، قومی فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی کپتان سوریاکمار یادو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

یہ پیشی 21 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان پیش آئے اشاروں اور متنازع حرکات کے باعث ہوئی۔
ذرائع کے مطابق، سوریاکمار یادو کو متنازع بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شکایت پر طلب کیا گیا تھا، جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی شکایت پر حارث اور فرحان کو طلب کیا گیا تھا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top