آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں شیڈول دورۂ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے باہمی رضا مندی سے وائٹ بال سیریز ملتوی کی، دونوں کرکٹ بورڈز 2027 میں مناسب ونڈو دیکھ کر سیریز دوبارہ ری شیڈول کریں گے۔
آئرلینڈ نے ستمبر اکتوبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پاکستان آنا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کی وجہ سے آئرلینڈ سیریز ملتوی کی گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد تین ملکی سیریز میں حصہ لینا ہے۔
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی، 9 سے 28 ستمبر تک قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کھیلے گی۔