یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد روسی ٹینس اسٹار ڈینیل میدودیو نے غصے میں اپنا ریکٹ زمین اور بینچ پر توڑ دیا۔
اتوار کو میدودیو کو فرانس کے کھلاڑی بینجمن بونزی کے ہاتھوں 5 سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے دوران میدودیو نے چیئر امپائر کے فیصلوں پر بھی بحث کی، اور شکست کے بعد ان کا غصہ مزید بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں انہوں نے ریکٹ توڑ دیا۔
دلچسپ بات یہ کہ اس سال ومبلڈن ٹینس میں بھی ڈینیل میدودیو کو بینجمن بونزی نے پہلے ہی راؤنڈ میں ہرا دیا تھا۔
دوسری جانب سنگلز کے دیگرمقابلوں میں سربیا کے نوواک جوکووچ، امریکا کے ٹیلر فریٹز نے اپنے میچز جیت لیے ۔