یو ایس اوپن پلیئراوسٹاپینکو نے نسل پرستانہ ریمارکس پر معافی مانگ لی

یو ایس اوپن پلیئراوسٹاپینکو نے نسل پرستانہ ریمارکس پر معافی مانگ لی


جیلینا اوسٹاپینکو نے امریکی سیاہ فام ٹینس اسٹار ٹیلر ٹاؤن سینڈ سے متعلق دیے گئے متنازع اور نسل پرستانہ ریمارکس پر معافی مانگ لی۔ لاٹویا کی کھلاڑی اوسٹاپینکو یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ٹیلر ٹاؤن سینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی تھیں۔

میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس دوران اوسٹاپینکو نے ٹاؤن سینڈ سے کہا کہ ’’تمہارے پاس نہ تعلیم ہے اور نہ ہی کوئی حیثیت‘‘۔

بعد ازاں اوسٹاپینکو نے انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں وضاحت کی اور کہا: ’’میں دوسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران کہے گئے بعض جملوں پر معذرت خواہ ہوں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’چونکہ انگریزی میری مادری زبان نہیں ہے، اس لیے جب میں نے ’تعلیم‘ کا ذکر کیا تو میرا مطلب صرف ٹینس کے آداب سے تھا، کسی ذاتی پہلو سے نہیں‘‘۔a

لیکن میں سمجھ سکتی ہوں کہ اس طرح استعمال کیے گئے الفاظ نے ٹینس کورٹ سے باہر بہت سے لوگوں کو ناراض کیا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top