پی سی بی نے آسٹریلیا کے ٹم نیلسن کو اہم عہدہ دیدیا

پی سی بی نے آسٹریلیا کے ٹم نیلسن کو اہم عہدہ دیدیا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ٹم نیلسن کو پاکستان ریڈ بال ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ٹم نیلسن ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ میں منسلک رہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کو اپنے اسپورٹ اسٹاف میں شامل کر لیا ہے، ٹم نیلسن جیسن گلیسپی کے ساتھ پاکستان شاہینز کے کیمپ کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم نیلسن گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ میں شامل تھے، پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہو گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top