پہلے ویمنز ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

پہلے ویمنز ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان


پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی20 بلائنڈ ورلڈکپ کے لیے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلے ویمنز ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ 

ویمنز ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ 10 سے 23 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں ہوگا جب کہ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیپال، سری لنکا اور امریکا سمیت 6 ممالک شریک ہوں گے۔ پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت تجربہ کار کھلاڑی بسمہ حسین کریں گی جب کہ 16 رکنی اسکواڈ میں رمشہ شبیر، شمایلہ کرن، قندیل فاطمہ، ایمن فیسل، ارمین طارق، نور فاطمہ اور بشریٰ اشرف شامل ہیں۔

سمیرا ملک، نمرہ رفیق نسرَت بتول، مریم جہانگیر، نِشا، مہرین علی، حوریہ ملک اور رابعہ جاوید ہاشمی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ویمنز ٹی20 بلائنڈ ورلڈکپ میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں طاہر محمود بٹ نبھائیں گے، سید ابرار حسین شاہ کوچ، رباب زہرہ ٹرینر، شنزا سلطان فزیو، اور رانا وسیم میڈیا منیجر مقرر کیے گئے ہیں۔

پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے 13 اکتوبر کو لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوگی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top