پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ بھارتی ٹیم کے نئے باؤلنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ بھارتی ٹیم کے نئے باؤلنگ کوچ مقرر


جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر مورنی مورکل کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مورکل کا معاہدہ یکم ستمبر سے شروع ہونے والا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٹیم انڈیا کے ساتھ ان کا پہلا اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف 19 ستمبر سے شروع ہونے والا ہوم ٹیسٹ ہوگا۔

انہیں جنوبی افریقہ میں 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے اختتام تک مقرر کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل جے شاہ نے پی ٹی آئی کو بتایا، ’’ہاں، مورنی مورکل کو سینئر ہندوستانی مردوں کی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے‘‘۔

وہ اگلے ماہ کے آغاز میں بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے اور توقع ہے کہ وہ دلیپ ٹرافی کے میچز دیکھیں گے۔

مورنی مورکل نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران86 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 44 ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی، بالترتیب 309، 188 اور 47 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ان کی پہلی بڑی بین الاقوامی ذمہ داری تھی۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ساتھ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کام کیا۔

بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد مورکل نے کام جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top