پاکستان اور بھارت آج مد مقابل، گرین شرٹس کی جیت کیلیے پُرعزم

پاکستان اور بھارت آج مد مقابل، گرین شرٹس کی جیت کیلیے پُرعزم


ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں دونوں ٹیمیں آج دبئی کے میدان میں مد مقابل ہوں گی۔ 41 سالہ ایشیا کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل کے لیے گرین شرٹس پُرعزم ہیں اور جیت کے لیے مکمل تیار ہیں۔

جبکہ شائقین بھی جوش و خروش سے بھرپور ہیں اور پاکستان کی فتح کی امیدیں برقرار ہیں۔

قومی ٹیم نے ہفتے کے روز فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس کی، اور کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم پرامید ہے اور اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں اور جیت کر جائیں گے۔

ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں ہرایا، لیکن اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک ایشیا کی دیگر تمام ٹیموں کو شکست دی ہے۔

فائنل میں گرین شرٹس کے عزائم بھی الگ ہیں ا ورجیت کی بھوک بھی بڑھ چکی ہے۔

پاکستان اور بھارت کسی بھی ٹورنامنٹ میں اب تک 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں ہیں یہاں پاکستان بھارت سے آگے ہے۔پاکستان نے 3 بار جبکہ بھارت نےپاکستان کو 2 بار فائنل میں شکست دی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top