پاکستانی اسکواش کھلاڑی نیشن کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستانی اسکواش کھلاڑی نیشن کپ کے فائنل میں پہنچ گیا


نیشن کپ اسکواش، پاکستانی نوجوان فائنل میں پہنچ گیا نیشن کپ اسکواش کے سیمی فائنل میں پاکستان کھلاڑی نور زمان نے کولمبیا کے میڈیاس کنوڈسن کو شکست دی۔ نور زمان نے اپنا سیمی فائنل باآسانی 11-3، 12-10 اور 11-03 سے جیتا۔

پاکستان کھلاڑی نور زمان نے کولمبیا کے میٹیاس کنوڈسن کے خلاف صرف 28 منٹ میں کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب پاکستان کے اشعب عرفان کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اشعب عرفان کو سیکنڈ سیڈ مصر کے مصطفیٰ السرطی نے تین ایک سے شکست دی۔

واضح رہے کہ نیش کپ اسکواش کا فائنل پاکستان کے نور زمان اور مصر کے مصطفیٰ السرطی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top