ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: فاطمہ ثناء کی گراؤنڈ میں رونے کی ویڈیو وائرل

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: فاطمہ ثناء کی گراؤنڈ میں رونے کی ویڈیو وائرل


پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کی اپنے والد کے انتقال کے بعد اسٹیڈیم میں میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھتے وقت رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فاطمہ ثناء کی ویڈیو جاری کی گئی اور ان کی ہمت و حوصلے کی داد دی گئی۔

22 سالہ نوجوان کپتان فاطمہ ثناء کے والد گزشتہ ہفتے انتقال کرگئے تھے جس کے بعد وہ فوری طور پر دبئی سے کراچی پہنچیں۔

تاہم نماز جنازہ اور تدفین کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں شرکت کے لیے واپس دبئی پہنچیں جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کی۔

میچ کے آغاز سے قبل گراؤنڈ میں فاطمہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور قومی ترانے کے دوران رو پڑیں، ان کی آنکھوں سے چھلکتے آنسو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے 110 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

میچ میں شکست کے ساتھی ہی بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں دونوں ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی سیمی فائنل دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top