آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے پینل میں موجود ثنا میر کے ایک لفظ نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا۔ ورلڈ کپ کے دوران بھارت نے ایک معمولی تبصرے کو اب تک کے سب سے بڑے تنازعے میں بدل دیا۔
ثنا میر نے کمنٹری کے دوران پاکستانی بلے باز کے پس منظر کی وضاحت کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے الفاظ استعمال کیے، جس پر بھارتی حلقوں میں شور مچ گیا اور انہوں نے آئی سی سی سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
کولمبو میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں ثنا میر نے پاکستانی کرکٹر تانیہ کے بارے میں ایک جملہ بولا کہ ان کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔