ملائیشیا میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے اہم مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ روایتی حریفوں کے درمیان یہ میچ شام 5:35 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ملائیشیا کو 7-2 کے واضح اسکور سے شکست دی تھی، تاہم دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 1-5 سے ہار گئی۔
بھارت نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 3-2 سے شکست دی اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 4-2 سے کامیابی حاصل کی۔
آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے میدان میں اتریں گی، اور ہاکی شائقین کے لیے دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔
اس طرح بھارت نے اپنے دونوں میچ جیت رکھے ہیں جبکہ پاکستان کو ایک میچ میں شکست اور ایک میں فتح حاصل ہوئی۔
دونوں ٹیمیں گروپ اسٹیج میں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں، پاکستان کے لئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔