جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 236 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے روز ہی فالو آن کا شکار زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 220 رنز بنا سکی، جس کے بعد جنوبی افریقا نے باآسانی میچ اور سیریز اپنے حق میں مکمل کر لی۔
جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کپتان ویان ملڈر کو میچ میں 367 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں 328 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
زمبابوے، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کا آغاز 14 جولائی سے ہوگا جس میں تینوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 7 میچز کھیلے جائی گے۔
ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ پیر 14 جولائی کو جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔