جنوبی افریقا کی وائٹ بال سیریز: بورڈ نے پچز کے لیے حکمت عملی تیار کر لی

جنوبی افریقا کی وائٹ بال سیریز: بورڈ نے پچز کے لیے حکمت عملی تیار کر لی


پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق تھنک ٹینک نے کیوریٹرز کو پچز کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہیں بنائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز میں یکطرفہ طور پر بڑے رنز کے لیے پچز تیار نہیں کی جائیں گی، کیونکہ فلیٹ بیٹنگ ٹریکس پر جنوبی افریقہ کے بیٹرز کی طاقت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ پچز سے بولرز، خاص طور پر اسپنرز کو بھی مدد فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب، اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور امکان ہے کہ وائٹ بال سیریز کے لیے اضافی اسپنر کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور بہترین دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ آنے والے میچز کے لیے اسکواڈ ترتیب دیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لیے کسی کھلاڑی کے نام کے آگے کراس کا نشان نہیں ہے، اور بابر اعظم اور نسیم شاہ سمیت تمام وائٹ بال کھلاڑی زیر غور ہیں۔ کسی بھی کھلاڑی کو اگر ٹیم کی ضرورت ہو تو اسے نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اکتوبر سے یکم نومبر کے درمیان کھیلے جائیں گے جب کہ ون ڈے میچز 4 ، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top