بولنگ بہترین ہے بیٹنگ پر کام کرنا ہوگا، سلمان علی آغا

بولنگ بہترین ہے بیٹنگ پر کام کرنا ہوگا، سلمان علی آغا


قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہماری بولنگ شاندار رہی لیکن بیٹنگ مزید بہتر کرنا ہوگی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ شاندار رہی لیکن بیٹنگ مزید بہتر کرنا ہوگی، ہمیں 180 کے قریب رنز بنانے چاہیے تھے۔

بھارت کیخلاف میچ کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، قومی ٹیم بھارت سے مقابلے کیلیے ہر طرح سے تیار ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو باآسانی 93 رنز سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 16.4 اوورز میں 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد حارث کو 66 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

حماد مرزا 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عامر کلیم 13 رنز بناسکے۔ عمان کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، سفیان مقیم اور فہیم اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top