بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کون سی گیندیں استعمال ہوں گی؟

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کون سی گیندیں استعمال ہوں گی؟


ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان نے سات میچز اپنے ملک میں کھیلنے ہیں ان میچوں میں گیند سے متعلق پی سی بی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان کے ہوم ٹیسٹ میچز میں کوکا بورا گیندیں استعمال کی جائیں گی۔

پی سی بی کے جاری بیان کے مطابق ڈومیسٹک ریڈ بال کرکٹ میں ڈیوک اور وائٹ بال کرکٹ میں کوکا بورا گیندوں کا استعمال کیا جائے گا۔ مختلف برانڈز کی گیندوں کے استعمال اور متوازن پچوں کی تیاری کا مقصد کھیل کا معیار بلند کرنا ہے۔

کرکٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہمینگ سیزن میں ایسی پچز تیار کریں گے، جو کھیل کے معیار میں اضافہ کریں جب کہ وہ مقامی کیوریٹرز کو بھی تربیت فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں معیاری پچز تیار کر سکیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا فائنل آئندہ سال مارچ میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں پاکستان اپنے پانچ میچز کھیل چکا ہے جب کہ 9 میچز کھیلنا ہیں۔

قومی ٹیم اگلے سات میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی جس میں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا رواں ماہ آغاز ہو رہا ہے جب کہ اس کے بعد پاکستان انگلینڈ کی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میزبانی کرے گا جب کہ ویسٹ انڈیز بھی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اسی سال پاکستان آئے گی۔

پاکستان ٹیم آئندہ سال دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے جنوبی افریقہ جائے گی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹو ٹیمیں فائنل کھیلنے کی حقدار ہوں گی۔ اس وقت اس ٹیبل پر بھارت پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔ فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنا ہوں گے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top