بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کیلئے بہترین جوس

بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کیلئے بہترین جوس


چقندر ایک ایسی سبزی ہے جسے سب کو اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے اور اس کا جوس انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

چقندر کو کچا یا پکا کر کھایا جا سکتا ہے یا چقندر کا رس نکال کر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے جس کے صحت کے متعلق بے شمار فوائد حاصل کرنے کے لیے پیا جا سکتا ہے۔

چقندر بھی شلجم کی مانند باہر اور اندر سے سرخ ہوتا ہے اور اس کے پتے پالک کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں، چقندر کا ذائقہ گاجر کی مانند شیریں ہوتا ہے اور یہ مختلف امراض سے نجات کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔

چقندر کو بھارت، پاکستان، شمالی افریقہ اور یورپ میں کثرت سے کاشت کیا جاتا ہے۔ اگرچہ اس کی جنگلی قسم بھی ہے مگر ان کو خوراک اور علاج دونوں کیلئے بیکار سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر میں شکر کی موجودگی جسم میں جانے کے بعد مختصر عمل کے بعد گلوکوز میں تبدیل ہوجاتی ہے اسی لیے چقندر کمزوری میں یقیناً فائدہ مند ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق پھل ہو یا سبزی ان میں ناقابل ہضم مادہ بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے جو قبض کو دور کرتا ہے۔

چقندر کا جوس شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے اور یہ عارضہ قلب میں مبتلا افراد کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے کیونکہ چقندر کا جوس دل کے پٹھوں کو فوری طور پر قوت فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جو لوگ روزانہ چقندر کا جوس پیتے ہیں انہیں بلڈ پریشر کی بیماری کم ہوتی ہے۔ چقندر کے جوس میں نائٹریٹ ہوتا ہے جو خون میں نائٹرک ایسڈ میں تبدیل ہوتا ہے اور خون کی نالیوں میں وسعت اور سکون کا باعث بنتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق چقندر میں موجود نائٹرک آکسائیڈ دل کے افعال کو منظم رکھتی ہے اور دل کے پٹھوں اور عضلات کو قوت دیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر کا جوس پینے سے خون پتلا ہوتا ہے اعتدال میں آتا ہے جو بلڈ پریشر سے محفوظ رکھتا ہے اور صحت بہتر رہتی ہے۔

چقندر کا جوس خون کو ناپاک اور زہریلے مادوں سے پاک کرتا ہے ، جو جلد صاف اور اس کی چمک کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

چقندر کے جوس میں وٹامن سی ہوتا ہے ، جو جلد کو صاف کرنے اور اس کو مہاسوں سے بچانے کے لئے بہت ضروری ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق مشقت کرنے والے افراد کو روزانہ کی بنیاد پر اس سبزی کا ایک گلاس ضرور پینا چاہیے جو جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top