ایشیا کپ فائنل: صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کو بھی بے صبری سے انتظار

ایشیا کپ فائنل: صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کو بھی بے صبری سے انتظار


صدر ایشین کرکٹ کونسل، محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ ایشیا کپ کے شاندار فائنل کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔ فائنل سے قبل اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ وہ فاتح ٹیم کو ٹرافی دیتے ہوئے دیکھنے کے لمحے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے ایشیا کپ میں کھلاڑیوں نے اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا، جس نے شائقین کو مکمل طور پر محظوظ کیا۔

صدر ایشین کرکٹ کونسل نے کہا کہ شائقین کا جنون، ایشیائی ٹیموں کا مقابلے کا جذبہ اور میدان میں شاندار کارکردگی نے اس ایونٹ کو واقعی یادگار بنا دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہمیں ناظرین کی ریکارڈ تعداد ملے گی جو براعظم میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top