دبئی میں آج ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں حتمی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل آج شام دبئی میں کھیلا جائے گا، اور ہاؤس فل ہونے کے باعث شائقین ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع رکھ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم میں حسن نواز کی واپسی ممکن نہیں، تاہم صائم ایوب کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حارث رؤف بھارت کے خلاف فائنل کے لیے مکمل فٹ ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم میں فٹنس مسائل سنجیدہ نوعیت کے نہیں ہیں۔
ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ابھیشک شرما مکمل فٹ ہیں جبکہ تلک ورما بھی فائنل کے لیے فٹ قرار دے دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم میں جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی واپسی یقینی ہے۔