ایشیا کپ فائنل: بھارتی ٹیم کا اہم کھلاڑی میچ سے باہر ہو گیا

ایشیا کپ فائنل: بھارتی ٹیم کا اہم کھلاڑی میچ سے باہر ہو گیا


ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے کیونکہ ان کے میچ وننگ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فائنل میں شرکت مشکوک بن گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پانڈیا گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف سپر فور کے آخری میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ یہ میچ جمعہ 26 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز کا ہدف دیا۔ میچ کے ابتدائی اوورز میں پانڈیا نے سری لنکا کے اوپنر کوسل مینڈس کو آؤٹ کیا، لیکن اوور کے اختتام پر وہ ران پر ہاتھ رکھتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے اور دوبارہ واپس نہیں آئے، جس سے بھارتی ٹیم میں فائنل سے قبل تشویش پیدا ہو گئی۔

بعدازاں بھارتی بولنگ کوچ مورنے مورکل نے وضاحت دی کہ پانڈیا کو دبئی کی نمی بھری فضا میں شدید کرمپ کا سامنا ہوا، لیکن یہ کوئی سنگین انجری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا، “ہم ان کی فٹنس کا جائزہ ہفتے کو لیں گے اور اسی بنیاد پر فائنل کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔”

بھارت کے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما بھی دورانِ فیلڈنگ کریمپس کا شکار ہوئے، تاہم بعد میں واپس کھیل میں شامل ہو گئے۔

مورکل کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے مسائل صرف کرمپ تک محدود تھے اور ابھیشیک میچ کے اختتام تک مکمل طور پر فٹ تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر پانڈیا فائنل کے لیے دستیاب نہ ہوئے تو ان کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے شاندار 107 رنز اسکور کیے تھے اور اپنی ٹیم کو 20 اوورز میں 202 رنز تک پہنچا کر میچ برابر کر دیا تھا۔

تاہم سری لنکا نے سپر اوور میں بھارت کو 3 رنز کا ہدف دیا، جو اُس نے ایک ہی گیند پر حاصل کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارت 2022 کے ایشیا کپ سپر فور میچ کے بعد سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کے خلاف ناقابلِ شکست رہا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top